A Fabulous Thought/ Kashmir Solidarity Day "ایک منفرد سوچ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے مصور ! تجھے ! استاد میں مانوں گا
درد بھی کھینچ میری تصویر کے ساتھ۔۔۔۔۔
دعا:-
آج پانچ فروری ہے، بچپن سے لے کر آج تک کشمیر ڈے دیکھتے ،سنتے آئے ہیں ،اللہ ہی جانتا ہے ،یہ مسئلہ کب حل ہو گا ،کس طریقے سے حل ہو گا ، لیکن آج آُپ سب لوگوں سے ایک گزارش ہے کشمیر ڈے کے نام پر مختلف ریلیاں نکالی جائیں گی ،کشمیری،بھائی،بہنوں ،بچوں کے نام پر مختلف قسم کے فنڈز اکھٹے کیئے جائیں گے۔کیا کشمیر ڈے صرف نعرے بازی کا نام ہے ۔کیا کشمیر ڈے یا کوئ بھی ڈے صرف گھروں میں بیٹھ کر فیس بک ،ٹوئیٹر یا مختلف سوشل نیٹ ورکس پر پوسٹس اپلوڈ کرنے کا نام ہے ،غور کیجئے ،صرف کشمییر نہیں پوری دنیا کے مسلمان بہت کچھ ہم سے چاہتے ہیں ۔مانتے ہیں ہمارے بس میں کچھ نہیں۔ہم مسلمان بہت کمزور ہو چکے ہیں ۔لیکن دعا جیسی طاقت تو ہے ۔ایمان جیسی دولت تو ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی کشمیر کو آزاد ریاست بننے کا شرف عطا فرمائے اور ہم سب کو صحیح معنوں میں کشمیر کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے والا بنائے ۔
آمین!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں مضبوط ہیں قابض
ہمارے اردوں سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Voice :- Sir Khan
Thought/offered by :- Sir khan
Video & Editing :- Sir Khan
Special Thanks to team of "انوکھا قلمکار " .

0 Comments